ایڈیشنل آئی جی سید اختر علی شاہ اور ڈپٹی آئی جی ڈاکٹر وقارالدین کا نیشنل ریڈیواینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) ایڈیشنل آئی جی پی ھیڈ کوراٹر ز سید اختر علی شاہ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پروکیورمنٹ ڈاکٹر وقارالدین نے نیشنل ریڈیواینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ نیشنل ریڈیو اینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن وزارت دفاعی پیداوار حکومت پاکستان کے تحت کام کر رہا ہے جو سیکورٹی سے متعلق الیکٹر انک آوزار تیار کرتا ہے۔ این آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈئیر توفیق احمد نے دونوں اعلیٰ پولیس حکام کو کارپوریشن کے ریڈیو ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :