مفاداور موقع پرست لوگوں کا کبھی اور کہیں بھی کوئی مقام نہیں ہوتا۔میاں جمشید الدین

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشیدالدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ جو لوگ مفاد اور موقع پرستی کی سیاست کرتے ہیں اُن کا کسی بھی سیاسی جماعت اور معاشرہ میں کوئی مقام نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ سیاسی جماعت ہے جہاں اس قسم کے لوگ ہمیشہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔