پی ٹی آئی حکومت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے ۔ وزیر قانون

منگل 7 فروری 2017 22:30

پشاور۔07 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) خیبر پختونخواکے وزیر قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے اور اس اہم مقصد کے لئے مستحق افرادکو انصاف ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں جس کے ذریعے انہیںصوبے کے بہترین ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے اس سہولت کو پورے صوبے تک وسعت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال شکردرہ کوہاٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ سول ہسپتال شکردرہ کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت تھی جس پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ہسپتال ہذا کو 10ڈاکٹر بشمول لیڈی ڈاکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں اور مستقبل قریب میں تقریباًً 20ڈاکٹر مزید دئیے جائیں گے جس سے علاقہ میں عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم ہوںگی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد سول ہسپتال شکردرہ میں تقریباًً 20کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا جس میں مختلف بلاکس،وارڈز،ڈاکٹراورلیڈی ڈاکٹر کی رہائشگاہوں کی تعمیر شامل ہے۔اسی طرح ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے درجنوں آسامیاںپیدا ہوںگی جن سے کئی خاندانوں کی کفالت ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :