Live Updates

شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان عالم اسلام کی عظیم شخصیت تھے ، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ، عمران خان

منگل 7 فروری 2017 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان عالم اسلام کی عظیم شخصیت تھے ۔ان کی ملی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔وفاق المدارس ایک عظیم ادارہ ہے ،جس کے تحت تمام مدارس متحد اور منظم ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے منگل کو جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سابق صدر استاد المحدثین مولانا شیخ سلیم اللہ خان مرحوم کے انتقال پر ان کے فرزند اور جامعہ کے مہتمم مولانا عبیداللہ خالد ،شیخ الحدیث کے پوتے مولانا عمار خالد اور جامعہ کے اساتذہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹرعار ف علوی ،عمران اسماعیل سمیت بھی موجود تھے ۔عمران خان کراچی آمد کے بعد فوری طور پر جامعہ پہنچے اور تعزیت کی ۔انہوںنے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان کی 70سے زائد دینی ،ملی ، قومی اور علمی خدمات ہیں ۔انہوںنے اپنی زندگی درس و تدریس کے لیے وقف کررکھی تھی ۔آج پوری دنیا میں ان کے شاگرد اور عقیدت مند موجود ہیں ۔ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :