Live Updates

سندھ حکومت کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، عمران خان

حکومت کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن پر مرکوز ہے،جلد پانی کی فراہمی کے لئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے کراچی کو مختلف مافیائوں نے اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے اور یہ تمام مافیائوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، چیئرمین تحریک انصاف

منگل 7 فروری 2017 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ شہر کی بیشتر آبادی کو پیاسا ماراجا رہا ہے۔ حکومت کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن پر مرکوز ہے۔ جلد پانی کی فراہمی کے لئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔

وہ گلستان جوہر صفورہ گوٹھ میں قائم ہائیڈرنٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو مختلف مافیائوں نے اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے اور یہ تمام مافیائوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی جیسی بنیادی سہولت سے شہریوں کو محروم رکھنا انتہائی نا اہلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی مافیا سیاسی سرپرستی میں عوام کی تکلیفوں میں اضافہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بہت جلد تحریک انصاف کراچی کی عوام کے لئے سڑکوں پر نکلے گی ۔ اس سے قبل کراچی آمد کے فوراً بعد عمران خان نے دار العلوم فاروقیہ میں مولانا سلیم اللہ خان کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی اور ان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ پورا کرنا مشکل ہے ۔علاوہ ازیں عمران خان نے ایکسپو سینٹرمیں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے خوف پر قابو پا لیتا ہے ۔

ہار سے ڈرنے والا بزدل کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں لوگ خدمت کے بجائے پیسہ کمانے آتے ہیں ۔سیاست ایک اہم ذمہ داری ہے جو عوام کی امانت عوام تک پہنچانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70کروڑ میں بننے والا شوکت خانم کینسر ہسپتال میں آج 4ارب روپے سالانہ غریب مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے اور خدمت کا جذبہ ہو تو کسی سیاسی منصب کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

لاہور اور پشاور کے بعد سب سے بڑا شوکت خانم ہسپتال کراچی میں بھی عنقریب مکمل ہوگا اور عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوگا۔ نمل یونیورسٹی میں 90فیصد بجے اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس میں بریڈ فورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈگری دی جاتی ہے۔ مغربی دنیا کی ترقی کا راز تعلیم ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل، کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی، جمال صدیقی، فیصل وائوڈا،حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، سردار عزیز، دوا خان صابراور دیگر رہنمابھی موجود تھی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات