کوئٹہ،کوئٹہ شہر میں تجاوزات کو ہر صورت میں ہٹایا جائیگا تج،ڈپٹی کمشنر عبدالواحد کاکڑ

منگل 7 فروری 2017 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کو ہر صورت میں ہٹایا جائیگا تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میںمشکلات درپیش ہیں تاجروں کی جانب سے احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ہائیکورٹ کے فیصلے کے حکم کے مطابق تجاوزات کو ہر صورت ختم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے بہتر مفاد کی خاطر ہر وہ اقدام اٹھائے گی جس سے عوام کو ریلیف فراہم ہو تجاوزات کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں ہائیکورٹ کے حکم پر تجاوزات کو ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ناجائز تجاوزات کو خود ہٹائیں نہ ہٹانے کی صورت میں قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائیگی کوئٹہ شہر میں اس وقت تجاوزات کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات درپیش ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ عوام کے بہتر مفا دکو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف جلد کارروائی کرینگی

متعلقہ عنوان :