کوئٹہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے 11فروری سے 5مارچ جلسے منعقد کرے گی ،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

منگل 7 فروری 2017 23:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ 11فروری کو تربت جبکہ 26فروری کو خاران ، 5مارچ کو نصیر آباد میں عظیم الشان جلسے منعقد کئے جائیں گے جو بلوچستان کی حالیہ سیاسی صورتحال میں سنگ میل ثابت ہوں گے انہوں نے بلوچستان کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تاریخی جلسوں میں شرکت کر کے وطن دوستی ، قوم دوستی کاثبوت فراہم کریں جس طرح انہوں نے گوادر ، پنجگور ، خضدار ، مستونگ ، قلات ، کوئٹہ ، لسبیلہ ، بسیمہ ، نوشکی کے جلسوں میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اسی طرح بلوچ فرزند 11اور26فروری اور5مارچ کو منعقد ہونے والے جلسوں میں شرکت کر کے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں بلوچ عوام سے اپیل ہے کہ بی این پی کے جلسوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیںانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں جب دانستہ طور پر کوشش کی جا رہی ہے کہ بلوچوں کو اپنے ہی سرزمین میں محرومیوں کا شکار بنا دیا جائے بلوچستان میں جو موجودہ حالات میں بلوچوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بلوچ عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی بلوچ قوم کے فرزندوں و نوجوانوں کو شعور ی طور پر بیدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :