لاہور،ایف آئی اے پنجاب انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گجرات کا چھاپہ

جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر پر قائم دیان ٹریڈ اینڈ ٹیکنیکل سنٹر کے مالک مشتاق احمد اور ارشد گرفتار 8 پاکستانی پاسپورٹس، میڈیکل سرٹیفکیٹ، تعلیمی اور فنی اسناد سمیت دیگر دستاویزات قبضہ میں لے کر مقدمات درج

منگل 7 فروری 2017 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گجرات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں ریڈنگ پارٹی نے چھاپہ مار کر جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر پر قائم دیان ٹریڈ اینڈ ٹیکنیکل سنٹر کے مالک مشتاق احمد اور ارشد کو گرفتار کرکے ابن کے قبضہ سے 8 پاکستانی پاسپورٹس، میڈیکل سرٹیفکیٹ، تعلیمی اور فنی اسناد سمیت دیگر دستاویزات قبضہ میں لے کر مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد سرور نے آن لائن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دیان ٹریڈ اینڈ ٹیکنیکل سنٹر کے مالک اور اُس کا ساتھی ارشد سادہ لوح افراد کو بیرون ملک قطر بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورتا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر اُنہوں نے ایک سپیشل ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر چھاپہ مارا تو اُن کے قبضہ سے پاسپورٹس سمیت دیگر دستاویزات برآمد ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے چھاپہ کی اطلاع ملتے ہی درجنوں افراد موقع پر پہنچ گئے اور اُنہوں نے بتایا کہ ان لوگوں نے اُن کو بیرون ملک کے سبز باغ دکھا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفتیش کی جارہی ہے۔ انکشافات متوقع ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :