وزیراعظم نوازشریف 9فروری کوگرین پاکستان منصوبے کاافتتاح کریںگے

منگل 7 فروری 2017 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف 9فروری کوگرین پاکستان منصوبے کاافتتاح کریںگے،منصوبے کے تحت پورے ملک میں 10کروڑپودے لگائے جائیںگے۔تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان منصوبے کاآغاز9فروری2017ء سے ہوگا۔وزیراعظم نوازشریف منصوبے کاافتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گرین پاکستان منصوبے کے تحت پورے ملک میں دس کروڑپودے لگائے جائیں گے ،منصوبے کے تحت جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔منصوبے کی تکمیل کیلئے بجٹ میں 3ارب70کروڑمنظورکئے گئے تھے جبکہ منصوبے کیلئی50فیصدبجٹ فراہم کریںگے ۔منصوبے کے تحت چاروں صوبوں اورگلگ بلتستان میں پودے لگائے جائیںگی۔(یاسرعباسی)