قدیم جیٹیوں پر مچھلی کے شکار پر پابندی کے حوالے سے درخواست

سندھ ہائی کورٹ نے پورٹ قاسم اتھارٹی ،وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور دیگر کو 16فروری تک کے لیے نوٹس جاری کردیا

منگل 7 فروری 2017 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء)سندھ ہائی کورٹ نے قدیم جیٹیوں پر مچھلی کے شکار پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواست پر پورٹ قاسم اتھارٹی ،وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور دیگر کو 16فروری تک کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں قدیم جیٹیوں پر مچھلی کے شکار پر پابندی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذار کے وکیل عرفان عزیزایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ماہی گیروں کیلئے پورٹ قاسم سے راستہ بند کرنے کے باعث کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعات ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

پورٹ قاسم سے راستہ بند کرنے سے ماہی گیروں کی چھوٹی کشتیاں گہرے سمندر میںجاتی ہیں۔گہرے پانی میں جانے کے باعث کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعات ہوتے ہیں ۔ابراہیم حیدری میں گزشتہ روز بھی گہرے پانی میں جانے سے کشتی ڈوبنے سے متعدد ماہی گیر جاں بحق ہوئے ۔پورٹ قاسم اتھارٹی نے چار سو سالہ قدیم جیٹی پر مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی ہے۔پابندی سے ابراہیم حیدری سمیت مختلف بستیوں کے ماہی گیر متاثر ہورہے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ شکار پر پابندی ختم کرائی جائے ۔عدالت نے درخواست پر پورٹ قاسم اتھارٹی ،وزارت پورٹ اینڈ شپنگ اور دیگر کو 16فروری تک لیے نوٹس جاری کردی ہے