مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن سید ابرار حسین کے قتل کیس کی سماعت

جج کی رخصت کے باعث 10فروری تک ملتوی کردی گئی

منگل 7 فروری 2017 23:45

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن سید ابرار حسین کے قتل کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 10فروری تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن سید ابرار حسین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پولیس نے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کو پیش کیا ۔پولیس کے مطابق ملزم نے اکتوبر 2009میں نبی بخش تھانے کی حدود میں سید ابرار حسین کو قتل کیا تھا ۔ مقدمے میں طاہر لمبا اور حیدر گدی کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔ملزم نے ایم کیو ایم کی اعلی ٰ قیادت کے کہنے پر قتل کی واردات کی ۔کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 10فروری تک ملتوی کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :