وائی ٹرائب پر5کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کی تیز ترین سروس فراہم ہوگی

منگل 7 فروری 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) مشہورانٹرنیٹ کمپنی وائی ٹرائب پر5کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ کی تیز ترین سروس فراہم ہوگی ، قطر کی قومی ٹیلی کام کمپنی اوریڈو سے وائی ٹرائب کو خریدنے والے ایچ بی گروپ نے چین کی اہم کمپنی ہواوے کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس شراکت داری کے تحت پاکستان کے صارفین کو انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس مہیا کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

ایچ بی گروپ کی جانب سے پاکستان میں براڈ بینڈ سروس کی بہتری کیلئے 50ملین ڈالر کی سرمایہ کار کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ، اس کے تحت ایڈوانس ٹیکنالوجی ایل ٹی ای متعارف کرائی جائے گی۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے وائی ٹرائب سپروائزری بورڈکے چیئرمین اور برطانوی حکومت کے سابق وزیر شاہد ملک نے کہا کہ چھ ماہ کے عرصے میں 10لاکھ صارفین کو تیز ترین وائرلیس ہوم براڈ بینڈ سروس حاصل ہوگی ، ہم اسے 2018تک مزید بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :