ایکسائز کے ڈائریکٹوریٹ میں آگ لگنے سے ریکارڈ جل جانے کا واقعہ ، تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل

منگل 7 فروری 2017 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) ایکسائز کے ڈائریکٹوریٹ میں آگ لگنے سے ریکارڈ کے جل جانے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود الحق کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی اپنی رپورٹ ڈی جی ایکسائز کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایکسائز کے ڈائریکٹوریٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 1972ئ کا پراپرٹی ریکارڈ اور پرانی گاڑیوں کا ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا تھا۔

جس کی تحقیقا ت کے لئے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود الحق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ دیگر ممبران میں ڈائریکٹر فضہ شاہ اور ڈائریکٹر عمران اسلم بھی شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے ڈی جی ایکسائز کو رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :