سی ٹی ڈی نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ‘کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

منگل 7 فروری 2017 23:38

سی ٹی ڈی نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ‘کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) کا?نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا جبکہ حساس مقامات خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے بھاری بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انٹرچینج رنگ روڈ کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاگیا جن کی شناخت قاری احمد اور محمداسرار شفیق کے ناموں سے ہوئی ہے ‘ گرفتار دہشتگردوں نے لاہور میں حساس مقامات خصوصاًقانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ‘ دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم ، آئی ای ڈیز اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے لاہور میں تحریبی کارروائی کے بعد شام روانگی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :