منافع خوروں، گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوی میں ملوث تاجروں کے خلاف قائم کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

منگل 7 فروری 2017 23:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے منافع خوروں، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوی میں ملوث تاجروں کے خلاف قائم کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو سندھ سیکریٹریٹ میں 12 بجے طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں ممبران صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، سینیٹر سعید غنی، صوبائی وزیر ایگریکلچر سہیل انور سیال، معاون خصوصی ارم خالد، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز، سیکریٹری ایگریکلچر سعید احمد مگنیجو شرکت کریں گے۔ صوبائی وزیر منظور حسین وسان کو اجلاس میں پرائس کنٹرول کرنے کے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔