نوکیا 6 کی کامیابی کے بعد نوکیا نے پی 1 سمارٹ فون کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی

muhammad ali محمد علی منگل 7 فروری 2017 22:08

نوکیا 6 کی کامیابی کے بعد نوکیا نے پی 1 سمارٹ فون کو مارکیٹ میں فروخت ..

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء) نوکیا 6 کی کامیابی کے بعد نوکیا نے پی 1 سمارٹ فون کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں. تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نوکیا کی جانب سے چین میں نوکیا 6 نامی اینڈراوڈ اسمارٹ فون فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا جو ایک منٹ کے اندر ہی فروخت ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب نوکیا نے عالمی مارکیٹ کیلئے ینڈراوڈ اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوکیا جلد پی 1 نامی اینڈراوڈ اسمارٹ فون عالمی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرے گا۔ یہ فون 6 جی بی ریم، 22 میگا پکسل کیمرا، 128 جی بی اور 256 جی بی میموری اور دیگر نمایاں خصوصیات کا حامل ہوگا۔ ابتدائی طور پر اس کی قیمت ممکنہ طور پر 650 سے 750 ڈالر تک ہوگی۔