کراچی میں بارہ سالہ ملازم بچے پرمالک کاتشدد

متاثرہ بچے کے اہل خانہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 7 فروری 2017 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) کراچی میں بارہ سالہ ملازم بچے پرمالک کی جانب سے تشدد کا ایک کیس سامنے آیاہے، مالک مبینہ طور پرایک ہفتے تک بچے پرتشدد کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ میں گھریلو ملازم 12سال کے بچے عبدالشکور سمیجو پر مالک کا مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، مالک بچے ہر نشے میں دھت ہوکر بہیمانہ تشدد کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے بعد مالک کی والدہ نے متاثرہ بچے کو اس کے ورثا حوالے کیا، متاثرہ بچے عبدالشکور سمیجو کے اہل خانہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، تشدد کا شکار بچے کے ورثا نے انصاف کے حصول کیلیے نعرے بازی کی اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر متاثرہ بچے نے میڈیا کو بتایا کہ مالک نشہ میں دھت ہوکر روزانہ مارتا تھا، بچے نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو جسم پرتشدد کے نشانات بھی دیکھائے۔

متعلقہ عنوان :