میڈیا ملک میں قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگو

منگل 7 فروری 2017 23:24

میڈیا ملک میں قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور جمہوری اقدار کو مضبوط ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میڈیا ملک میں قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ وہ منگل کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن کے وفد سے کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت میڈیا کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں دنیا میڈیا گروپ کے سربراہ میاں عامر محمود، جیو ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے میر ابراہیم اور ہم ٹی وی کے دورید صدیقی شامل تھے۔ وفد نے وزیر خزانہ کو ٹی وی چینلز سے متعلق ٹیکس معاملات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے وفد کو اس حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ ‘ وزیر خزانہ کے معاون خصوصی طارق پاشا اور ایف بی آر کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :