نیب راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول ملت کالونی میں خصوصی تقریب

منگل 7 فروری 2017 23:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) قمر الزمان چوہدری کی ہدایات پر نیب راولپنڈی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول ملت کالونی راولپنڈی میں انسداد بد عنوانی بارے شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق کے علاوہ راولپنڈی ڈویژن کے مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طالبعلموں نے تقریب میں شرکت کی ۔

نیب کی آگاہی ٹیم نے نیب راولپنڈی کی مجموعی کارکردگی اور دائرہ کار کے بارے میں بریفنگ دی ۔تقریب کے دوران نیب راولپنڈی کی جانب سے شرکاء کو آگاہی لیکچر بھی دیا گیا ۔شرکاء کو بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی کرپشن کے برے اثرات کے حوالے سے آگاہی کے لئے طلباء و طالبات کے لئے پوسٹر اور پینٹنگز مقابلوں کا انعقادکررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قدرتی وسائل، جغرافیائی محل وقوع، آبادی میں نوجوانوں کے تناسب اور نوجوان نسل کے مثبت پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہماری آنے والی نسل اپنا مثبت کردار ادا کریگی ۔انہوں نے کرپشن کو برائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرنے والے فساد بالا رض کے مرتکب ہوتے ہیں۔ انہوں نے نیب کے تین مراحل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کا کام بیداری، روک تھام اورعمل درآمد ہے۔ انہوں نے طالب علموں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ذیادہ وقت مطالعے میں صرف کریں اور جو برا محسوس ہو اس کے بارے میں سوالات کریں۔

ڈائریکٹر نیب کی جانب سے اس آگاہی تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء طالبات اور اساتذہ کو سرٹیفیکیٹس، کتابیں‘شرٹس جن پر اینٹی کرپشن کے نعرے درج تھے، سمیت دیگر تحائف تقسیم کیے گئے ۔ای ڈی او ایجوکیشن نے پروگرام کے منتظمین اور پینٹنگ / پوسٹر مقابلہ کے ججوں میں اسناد تقسیم کیں ۔اس موقع پر قاضی ظہور الحق نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :