بلوچستان میں مردم اور خانہ شماری کا شیڈول جاری کر دیا گیا

مر دم شماری دو مرحلوں میں کی جائیگی ، پہلے مرحلے میں 15،دوسرے میں 17اضلاع میں مردم و خانہ شماری کی جائے گی

منگل 7 فروری 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) بلوچستان میں مردم اور خانہ شماری کا شیڈول جاری کر دیا گیا صوبے میں مر دم شماری دو مرحلوں میں کی جائیگی پہلے مرحلے میں 15جبکہ دوسرے میں 17اضلاع میں مردم و خانہ شماری کی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چھٹی مردم خانہ شماری ما رچ میں شروع ہوگئی ،بلوچستان میں مردم شماری دو مر حلوں میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پہلہ مرحلہ 15مارچ سے صوبے کی15اضلاع میںشروع ہوگاجس میںآواران،کوئٹہ،ژوب،لسبیلہ،خضدار،جھل مگسی،ڈیرہ بگٹی،زیارت،کوہلو،موسیٰ خیل،واشک،خاران،قلات،جعفرآباد،نصیرآباد شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 17اضلاع صحبت پور،گوادر،لورالائی،قلعہ سیف اللہ،کچھی،سبی،ہرنائی،بارکھان،شیرانی،مستونگ،لہڑی،نوشکی ، چاغی، پنجگور، کیچ (تربت)، قلعہ عبداللہ،پشین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :