پیپلز پارٹی ایم این اے فریال تالپور کی لاڑکانہ آمد

پارٹی رہنماؤں کے رشتہ داروں کے انتقال پر تعزیت اور کارکن کی عیادت، کارکن کے لواحقین کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایت

منگل 7 فروری 2017 23:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) پیپلز پارٹی ایم این اے فریال تالپور کی لاڑکانہ آمد، پارٹی رہنماؤں کے رشتہ داروں کے انتقال پر تعزیت اور کارکن کی عیادت، کارکن کے لواحقین کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایت، سکیورٹی کے انتظامات سخت۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور گذشتہ روز لاڑکانہ پہنچے جہاں انہوں نے سعید شیخ کے لاڑکانہ ط خیرپور کے قریب روڈ حادثے میں جان بحق ہونے والی بھابھی اور بھتیجیوں کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی قبل ازیں ایم این اے فریال ٹالپور نے ڈوکری تحصیل کے گاؤں محراب پور پہنچ کر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عزیز جتوئی کے چچا کے انتقال پر ان کے ساتھ تعزیت کی جس کے بعد وہ چانڈکا اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے کچھ روز قبل کندھکوٹ کے قریب روڈ حادثے میں زخمی سپاف رہنما مہران انصاری کی عیادت کی جس دوران مہران انصاری کے ورثا نے فریال تالپور کو شکایت کی کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہمیں بہتر سہولیات فراہم نہیں کی جارہی اور اسپتال انتظامیہ کا رویہ بھی مریضوں کے ساتھ بہتر نہیں جس پر فریال تالپور نے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید شیخ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ مہران انصاری کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے جبکہ فریال تالپور کی جانب سے اسے حادثے میں جان بحق ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ سرتاج احمد ابڑو کے ورثا سے بھی تعزیت کرتے ہوئے دعا مانگی۔

(جاری ہے)

ایم این اے فریال تالپور کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامیہ سخت کرتے ہوئے بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ تعزیت اور عیادت کے بعد فریال تالپور نوڈیرو ہائوس روانہ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق ایم این اے فریال تالپور نوڈیرو ہائوس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کرکے سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گی۔