سندھ ہائی کورٹ نے 43 لاکھ روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم امجد حسین میں ضمانت منظور کرلی

منگل 7 فروری 2017 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے 43 لاکھ روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم امجد حسین میں ضمانت منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے اختر برادرز کمپنی پر سیلز ٹیکس کی مد میں فراڈ کا الزام کیا گیا ہے، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اصل شکایت محکمہ سیلز ٹیکس کے افسران کے خلاف تھی اور نیب نے ان میں سے کسی افسر کو ملزم نہیں بنایا۔ جبکہ درخواست گذار کا جعلی اکاونٹ کھول کے اس میں ریفنڈ منتقل کیا گیا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی 50 ہزار روپے زر ضمانت کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ عنوان :