مسلمان جب بھی آقاؐ کی زندگی اپنے اصولوں پر گزاریں گے تو دنیا میں بھی کامیاب ہونگے اور آخرت میںکامیاب بھی ، عمران خان

خلفاء راشدین کے دور اقتدار سے مسلم حکمرانوں کو سبق حاصل کرنا چاہئے، ویلفیئر اسٹیٹ کی مثال خلفاء راشدین نے قائم کی ، فیضان مدینہ کے دورے کے موقع پر گفتگو

منگل 7 فروری 2017 23:17

مسلمان جب بھی آقاؐ کی زندگی اپنے اصولوں پر گزاریں گے تو دنیا میں بھی ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عالمی رابطہ دعوت اسلامی کے سربراہ یوسف سلیم عطاری کی دعوت پر فیضان مدینہ گئے جہاں پر انہوں نے دعوت اسلامی کے علماء کرام اور فیضان مدینہ کے منتظمین سے ملاقات کی دعوت اسلامی کے علماء کرام نے دعوت اسلامی کی مذہبی ، سیاسی اورسماجی خدمات پر چیئرمین عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، سیف الرحمان خان، ملک شہزاد اعوان، سردار عبد العزیز ، حافظ فضل کریم ایڈوکیٹ، خالد عمران ، راجہ اظہر خان ،ارسلان گھمن ضلع شرقی کے صدربلال غفاراور دیگر رہنمابھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

دعوت اسلامی کے منتظمین نے چیئرمین عمران خان کو فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے دعوت اسلامی کی دینی،سیاسی اور سماجی کاوشوں کوسراہا اور مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی اور اسوة حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ مسلمان جب بھی آقا ﷺ کی زندگی اپنے اصولوں پر گزاریں گے تو دنیا میں بھی کامیاب ہوں گے اور آخرت میںبھی۔ خلفاء راشدین کا دور اقتدار سے مسلم حکمرانوں کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔ ویلفیئر اسٹیٹ کی مثال خلفاء راشدین نے قائم کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :