سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی

منگل 7 فروری 2017 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء)سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔منگل کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میںوفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام کی شرکت کی ۔

اجلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں کچھی کینال کا 80 ارب روپے کی مالیت کا نظر ثانی شدہ منصوبہ منظور کیا گیا ، مہمند ڈیم کے انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈر ڈاکومنٹس کے لئے 1 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا نظر ثانی شدہ 439 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ، اجلاس میں پرانی بنوں روڈ کو دو رویہ اور بہتر کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا، انڈس ہائی وے پر سرائے گھمبیلا سے کوہاٹ تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے لئے 30 ارب کی لاگت کا منصوبہ ایکنک کو بجھوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مری سے مظفر آباد تک ریل لنک کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کا نظر ثانی شدہ 125 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور، اجلاس میں مربوط ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پلاننگ اور مینجمنٹ یونٹ کے لئے 207 ملین کا پوزیشن پیپر منظور، اجلاس میں چشمہ نیوکلیر پاور پروجیکٹ یونٹ 3 اور 4 کا 233 ارب کی مالیت کا پوزیشن پیر منظور، پاکستان میں جانوروں میں پائوں اور منہ کی بیماریوں کے سدباب کے لئے 763 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ۔

اجلاس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں آئی ٹی انڈسٹریل انوویشن ریسرچ سینٹر بنانے کے لئے 1545 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور، فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں پاکستان کوریا ہائی ٹیک زراعت انوویشن سینٹر قائم کرنے کے لئے 3 ارب کی مالیت کا منصوبہ منظور، خیبر پختونخوا میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے 14 ارب کی مالیت کا منصوبہ اینک کو بھجوا دیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر میں فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر کے لئے 7 اعشاریہ 8 ارب کا منصوبہ اینک کو بجھوا دیا گیا ،بلوچستان میں سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھانے اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ منظور، لڑکیوں کی سکول تک بہتر رسائی کے لئے 1 اعشاریہ 3 ارب کی لاگت سے بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام منصوبہ بھی منظور کیا گیا ۔