وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کو ایجنڈے کا حصہ نہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتیہیں، فاٹا اصلاحات کو کیبنٹ اجلاس میں شامل نہ کرنا قبائلیوں کے ساتھ زیادتی ہے

جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سردار خان کا مذمتی بیان

منگل 7 فروری 2017 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سردار خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کو ایجنڈے کا حصہ نہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کو کیبنٹ اجلاس میں شامل نہ کرنا قبائلیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مذمتی بیان میں جماعت اسلامی فاٹا کے امیرحاجی سردارخان نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے عوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں ۔

فاٹا اصلاحات قبائلی عوام کے حقوق کے لئے بنائی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت چند افراد کی خوشی کے لئے قبائلیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز نے خود اعلان کیا تھا کہ کیبنٹ کے اگلے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا مسودہ پیش کرکے اسے پاس کرایا جائے گا لیکن وہ اپنی بات پرقائم نہیں رہے۔ قبائلی پاکستان کے شہری ہیں انہیں بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح بنیادی انسانی حقوق ملنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :