سی پیک میں بزنس خواتین کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائے ، سپیشل اکنامک زونز میں صنعت و تجارت سے وابستہ خواتین کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے،وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی مشاورت سے ایک ایسی موثر حکمت عملی مرتب کی جائے

وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی صدر شمامہ ارباب کا بیان

منگل 7 فروری 2017 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی صدر شمامہ ارباب نے چائنا پاک اکنامک کاریڈور میں بزنس خواتین کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سی پیک میں بننے والے ا سپیشل اکنامک زونز میں صنعت و تجارت سے وابستہ خواتین کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے اور اس حوالے سے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی مشاورت سے ایک ایسی موثر حکمت عملی مرتب کی جائے جس سے خیبر پختونخوا کی بزنس خواتین پاکستان کی معاشی ترقی کے سب سے بڑے منصوبے سے مستفید ہوسکیں۔

ایک بیان میں وویمن چیمبر کی صدر شمامہ ارباب نے کہاکہ CPEC منصوبے سے پاکستان بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کی معیشت کو نہ صرف استحکام ملے گا بلکہ پاکستان دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ قریبی تجارتی روابط کو فروغ دینے میںاپنا مرکزی کردار ادا کرسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور بہت جلد سی پیک سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک سیمینار منعقد کرے گا جس میں بزنس خواتین کو اس عظیم منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور اُنہیں سی پیک میں بننے والے اسپیشل اکنامک زونز اور دیگر صنعتی و تجارتی شعبوںمیں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفیدہونے کے لئے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

شمامہ ارباب نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سی پیک منصوبے میں جو مراعات چائینز سرمایہ کاروںکو دی جا رہی ہیں وہی مراعات خواتین سرمایہ کاروں کو بھی فراہم کی جائیں تاکہ وہ بھی ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :