مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں اہم رہنماؤں کا جما عت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

منگل 7 فروری 2017 23:10

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) شا نگلہ یونین کونسل بشام کے علا قہ گارڈ چٹرئی میں سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں اہم رہنماؤں کا اپنی پارٹیوں کو خیرباد کہہ کرجما عت اسلامی میں شمولیت کا اعلان،امیر جما عت اسلامی سراج الحق اور امیر شانگلہ نجم اللہ خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ، بشام ، گارڈ چیٹرئی میں جما عت اسلامی کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب میں ضلعی امیر جما عت اسلامی نجم اللہ خان کے ہاتھوں سیاسی جما عتوں کے سینکڑوں اہم اور دیرینہ رہنماوؤں ملک حسین خان عرف شاہین ، حکم خان، نور جبین، محمد آیاز، صدام ، جاوید اقبال، امیر نواب، سید برہان، بخت روان، محمد نواز ، شیر محمد، ظاہر ، جاوید اور دلا ور خان نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جما عت اسلامی کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب سے امیر جما عت اسلامی شانگلہ نجم اللہ ، صد تعلقات عامہ سید قاسم شاہ، شیر آمان، صد الخدمت فاؤنڈیشن نور احمد شاہ ، لو کل زکواة کمیٹی کے چیئر مین سید امیر بادشاہ، سید شو کت حسین ،مولنا نور مالک شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جما عت اسلامی کی سیاست کا محور اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام رائج کر نا ہے کیونکہ زمین بھی اللہ کی ہے بندے بھی اللہ کے تو نظام بھی اللہ اور اس کی رسول ؐ کی ہو نی چاہئیے، آج ملک پر ایک کرپٹ ٹولہ مسلط ہے اور پانامہ لیکس کے نام پر عوام کی خدمت کر نے کی بجا ئے چوروں نے آف شور کمپنیاں بنا ئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ جما عت اسلامی کا ملک میں اسلامی نظام، ملک، پار لیمنٹ و عدالتوں میں اسلامی نظام کی نفاذ کا نام ہے، آج ملک میں اس قدر صورت حال ہے کہ ہمارے ملک کے اداروں میں قرآن کریم کے بجا ئے لارڈ میکالے کی کتا بیں پڑی ہیںاور قران کو محکوم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جما عت اسلامی کا منشور عوام کو نیکی ، اللہ اور اس کے رسول کے اطاعت کی طرف بلانا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کی فضل وکرم سے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے مگربد قسمتی سے ملک میں بے تحاشا کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخا بات میں ووٹ کے ذریعے جما عت اسلامی کی ترازوکے نشان پر مہر ثبت کر کے حقیقی خدمتگاروں کو موقع دیں اور ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کر نے کیلئے ساتھ دیں۔