فخرافغان عبدالغفار خان نے پختون قوم کو پوری دنیا میں نام اور پہچان دی،وہ رہبر تحریک تھے، جنہوں نے انگریزوں سے پختون کے حقوق چھیننے کیلئے پوری زندگی وقف کر دی،پختون قوم آج بھی ان کی احسان مند ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حیدراعظم کی میڈیا سے بات چیت

منگل 7 فروری 2017 23:10

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء یونین کونسل رانیال سے تحصیل کونسلر حیدراعظم نے کہا ہے کہ خدائی خدمت گار فخرافغان عبدالغفار خان نے پختون قوم کو پوری دنیا میں نام اور پہچان دی،وہ رہبر تحریک تھے جنہوں نے انگریزوں سے پختون کے حقوق چھیننے کیلئے پوری زندگی وقف کر دی،پختون قوم آج بھی ان کی احسان مند ہے جہاں حقوق،عدم تشدد اور نظریاتی جنگ میں پختون قوم کو اقوام عالم میں سرخرو کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حیدراعظم نے منگل کے روز شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں اخباری نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،حیدراعظم نے کہا کہ اجمل خٹک نے پختوں قوم کو اپنی شعروشاعری کے زریعے پختونوں کیساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافی اجاگر کرنے کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،پختون قوم اجمل خٹک کو سنہری الفاظ میں خراج عقدت پیش کرتے ہیں،ا نہوں نے کہا کہ فخر افغان باچا خان کی سیاسی افکار کو اسکے فرزند اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان نے چار چاند لگائے،اور پختون قوم کی ذات ،حقوق،تحفظ کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی ،حیدراعظم نے کہا کہ پختون قوم متحد ہیں ائندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :