شانگلہ میں سردی کا راج برقرار،بارشوں اور برف باری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر

منگل 7 فروری 2017 23:09

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) شانگلہ میں خون جمانی والی سردی کا راج برقرار،مسلسل بارشوں اور برف باری کے بعد سلائیڈنگ کا ملبہ تاحال سڑکوں پر پڑا ہے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکو ں پر برف جمنے سے گاڑیاں پھسلنے سے حادثات رونما ہورہے ہیں۔ ضلعی حکومت ۔ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔

سڑکوں سے برف ہٹانے ۔سلائیڈنگ صفائی کرنے والے ٹھیکداران اور محکمہ منظر عام سے غائب عوام شدید پریشان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں اور شدید برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم الپوری تا منگورہ ۔الپوری تا پورن۔الپوری تا بشام ۔کروڑہ تا اولندر اور چکیسر روڈ پر برف کی صحیح صفائی نہ ہونے سے برف ان سڑکوں پر جم گئی جس کے وجہ سے گاڑیوں کاپھسلان درجنوں حادثات رونما ہو چکے ہیں،مین سڑکوں پر سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا کام سست روی کا شکار ہیں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،وادی شانگلہ میں خون جمانے والی سردی کا راج برقرار ہے ۔

متعلقہ عنوان :