افغانستان پر 6ملکی کانفرنس فروری کے وسط میں ماسکو میںہوگی،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

کانفرنس میں افغانستان،پاکستان،چین،بھارت،ایران ،روس کے نمائند ے شریک ہوں گے

منگل 7 فروری 2017 23:09

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان پر 6ملکوں پر مشتمل کانفرنس فروری کے وسط میں روس میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان پرمنعقدکی جانے والی کانفرنس میں زیادہ تر ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ کانفرنس میں افغانستان،پاکستان،چین،بھارت،ایران ،روس کے نمائند ے شریک ہوں گے جس میں افغان حکام ، طالبان میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پرغورہوگاجبکہ افغانستان میں امن کیلئے طالبان کوتعمیری مذاکرات میں شامل ہوناچاہیے۔