ملتان شہر کچراکنڈی میں تبدیل ہورہا ہے،سیوریج اورسالڈویسٹ سسٹم کی بہتری کیلئے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دئیے جائیں،پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے زونل انچارج کرامت علی شیخ کی گفتگو

منگل 7 فروری 2017 23:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے زونل انچارج کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملتان شہرکے مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل سنگین ہوگئے ہیں۔مدینہ کالونی،زکریا ٹائون ،احمدآبادسمیت شہر کے اکثرعلاقے کچراکنڈی میں تبدیل ہوگئے ہیں۔سالڈویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سیوریج اورسالڈویسٹ سسٹم کی بہتری کیلئے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دئیے جائیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی عام آدمی کی پارٹی ہے۔عوامی مسائل کے حل کیلئے آوازاٹھاتے رہیں گے۔ملتان کے اکثرعلاقوں میں صفائی اور سیوریج کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ،جگہ جگہ جوہڑگندگی کے ڈھیرلگ گئے ہیں جبکہ عملہ صفائی بھی غائب ہے۔ملتان میٹروبس پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد بھی سیوریج سسٹم کی خرابیوں کو دور نہیں کیا جاسکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں مئیر،ڈپٹی مئیرزسمیت مقامی حکومتوں کو اختیارات دئیے جائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں ۔