محکمہ فشریز پرائیویٹ فش فارمنگ کیلیے نئے کسان پیکج کا اعلان کر دیا‘کسان پیکیج کے لیے 16 کروڑ روپے مختص

منگل 7 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) محکمہ فشریز پرائیویٹ فش فارمنگ کے فروغ کے لیے نئے کسان پیکج کا اعلان کر دیا، کسان پیکیج کے لیے 16 کروڑ روپے مختص ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب افتخار احمد قریشی نے اس حوالے سے بتا یا کہ پرائیویٹ فش فارمنگ کے فروغ کے لیے کسان پیکج متعارف کروایا جارہا ہے جس کے تحت مچھلی کی اقسام، پیداوار اور کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں بیرون ملک سے بچہ مچھلیاں منگوا کر پرائیویٹ فش فارمرز کو فراہم کی جائیں گی، نجی شعبے میں قائم فی کس ہیچری کو 30 ہزار بچہ مچھلی فراہم کی جائے گی منصوبے کا مقصد مچھلی کی نئی اقسام کو متعارف کروانا پرانی اقسام کی کوالٹی کو بہتر بنانا اور فش فارمنگ کو فروغ دینا ہے اس سے نہ صرف فش فارمنگ کو فروغ ملے گا بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فش ارمنگ کے شعبہ سے وابستہ ہوں گے۔