ہم آئینی قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘چوہدری محمدسرور

ہم آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی مطالبہ کرتے ہیں اور نہ ہی کر یں گے ‘ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے ملک میں ہر سطح پر ظلم ‘ناانصافی کا خاتمہ کر نے کیساتھ ساتھ حق دار کو اس کاحق دینا ہوگا‘پولیس ‘ایف آئی اے ‘ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر کے انکو مکمل آزادی اور خود مختاری دینا ہوگی ‘گفتگو

منگل 7 فروری 2017 23:04

ہم آئینی قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں‘چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم آئینی قانونی اور جمہو ری انداز میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ہم آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی مطالبہ کرتے ہیں اور نہ ہی کر یں گے ‘ملک کی جڑوں کو مضبوط کر نے کیلئے ملک میں ہر سطح پر ظلم ‘ناانصافی کا خاتمہ کر نے کیساتھ ساتھ حق دار کو اس کاحق دینا ہوگا‘پولیس ‘ایف آئی اے ‘ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو سیاست سے پاک کر کے انکو مکمل آزادی اور خود مختاری دینا ہوگی ۔

پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق ہی سیاسی جد وجہد کی ہے اور جمہو ری انداز میں اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی ہے ہم چاہتے ہیں اس ملک میں عوام کے مسائل حل ہوں اور ملک میں ہر سطح پر عوام کو ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ صحت ‘تعلیم سمیت بنیادی سہولتیں بھی میسر آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اس ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتی کیونکہ اس کے ذریعے ہی ملک میں ظلم ناانصافی سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے جب یہ جرائم ختم ہوں گے تو ملک ہر لحاظ سے مضبوط اور خوشحال بھی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے وہ ضرور کامیاب ہوگی اور ملک میں عوامی حکمرانی قائم کر کے ہی دم لیں گے ۔