Live Updates

تحریک انصاف نے بانی خاتون کارکن ڈاکٹر روبینہ اختر کو سی ای سی کا ممبرمقررکردیا،کارکنوں کا قیادت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار

منگل 7 فروری 2017 23:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے خاتون رہنما و بانی کارکن ڈاکٹر روبینہ اختر کو پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبرمقررکردیا،تحریک انصاف کے کارکنوں نے قیادت کے اس فیصلے پرخوشی کا اظہار کیا ہے ،دوسری طرف ڈاکٹرروبینہ اخترکا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے دئیے گئے اس اعزاز پر عمران خان ،جہانگیر خان ترین سمیت اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ان کے کام کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کی بیٹی ہیں اور جنوبی پنجاب کے کارکنوں خاص طور پر خواتین کے مسائل کے لئے آواز بنیں گی اور ہر فورم پر تحریک انصاف کی بھرپور نمائندگی کر کے پارٹی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات