سندھ کے بعد پاک سرزمین پارٹی اب جنوبی پنجاب کا رخ کرے گی،پی ایس پی قائد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اگلے ہفتے ملتان وجنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے،دورہ کے موقع پرجنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا امکان

منگل 7 فروری 2017 23:04

سندھ کے بعد پاک سرزمین پارٹی اب جنوبی پنجاب کا رخ کرے گی،پی ایس پی قائد ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) سندھ کے بعد پاک سرزمین پارٹی اب جنوبی پنجاب کا رخ کرے گی،پی ایس پی قائد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی اگلے ہفتے ملتان وجنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔پی ایس پی ذرائع کے پارٹی قائدین دورہ ملتان کے موقع پرجنوبی پنجاب میں تنظیم سازی مہم کا جائزہ لیں گے اورورکرز سے خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پرجنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

پاک سرزمین پارٹی نے پارٹی قائدین کی ملتان آمدکے سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں ،پی ایس پی جنوبی پنجاب کے زونل انچارج نے خبررساں ادارے آئی این پی کو بتایا کہ پارٹی چئیرمین مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے ملتان اور جنوبی پنجاب کے دورہ کے شیڈول کوترتیب دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی آمدسے جنوبی پنجاب میں پاک سرزمین پارٹی کی ممبرسازی مہم میں تیز ی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی عوام نے را کے ایجنٹوں کو مستردکردیا ہے ،پاک سرزمین پارٹی کوکراچی سمیت ملک بھرمیں عروج مل رہا ہے۔تمام خطوں ،قوموں اور صوبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پاک سرزمین پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک سے جو محبت اور پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،اس پرعوام کے شکرگزار ہیں۔