ملتان،سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،چار فرار،پولیس کا علاقہ بھر کا سرچ آپریشن

منگل 7 فروری 2017 23:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) ملتان میں شاہ رکن عالم کے علاقے میں سبزمنڈی کے قریب پولیس مقابلے میں دوڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ڈاکوئوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکاروں نے ناکے پرکارسوار ڈاکوئوں کوروکاتوکارمیں سوارڈاکوئوں نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چارڈاکوفرار ہوگئے۔پولیس نے ہلاک ڈاکوئوں کے قبضہ سے دوگاڑیوں کے علاوہ دوپستول بھی برآمد کرلئے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈاکو گھروں میں وارداتیں کرنے کے علاوہ سٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث تھے ۔ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت علی شیراورعبداللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ہلاک ڈاکوئوں کی نعشیں قانونی کاروائی کیلئے نشترہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔دوسری طرف پولیس نے واقعہ کے بعدعلاقے بھرکی ناکہ بندی کرکے مکمل سرچ آپریشن کیا۔

متعلقہ عنوان :