Live Updates

کراچی میں پانی ہے مگر مافیا اس کے ذریعے پیسہ بنارہاہے، پانامہ کیس ختم ہونے کے بعد سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے،کرپشن کی وجہ سے سندھ کے لوگوں کو پانی نہیں مل رہا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا عوامی اجتماع سے خطاب

منگل 7 فروری 2017 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی ہے مگر مافیا پانی کے ذریعے پیسہ بنارہاہے،ہم پانامہ کیس کے ختم ہونے کے بعد سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے،کرپشن کی وجہ سے سندھ کے لوگوں کو پانی نہیں مل رہا۔وہ منگل کو کراچی کے علاقے صفورہ چونگی میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے اختتام کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے دورے کروں گا،کرپشن کی وجہ سے پانی پر چھوٹا سا مافیا پیسے بنارہاہے،ہم سندھ میں حقیقی اپوزیشن بن کر دکھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے،جنہوں نے معاشرے کو بدلا دنیا انہیں یاد رکھتی ہے،کراچی کو درپیش مسائل پر تحریک انصاف احتجاج کرے گی اور پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کو روکیں گے۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات