ملکی تاریخ میں انوکھا واقعہ، پولیس نے مرغوں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا

منگل 7 فروری 2017 22:57

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) ملکی تاریخ میں انوکھا واقعہ ،مرغوں کی لڑائی پر جوا کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کردوجواریوں سمیت سات مرغوں کو بھی گرفتار کرلیاا ور انہیں تھانے میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ تھانہ تلمبہ کی حدود میں موضع کالہو پترا درگاہ پر مرغوں کی لڑائی پر جوا ہو رہا تھا کہ اطلاع پر تھانہ تلمبہ پولیس موقع پر پہنچی گئی پولیس نے سات مرغے اور دو جواری موقع سے گرفتار کر لئے مرغے اور جواری حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :