پاکستان کوسٹ گارڈ کی بلوچستان کے ساحلی علاقے میں کارروائی ، 9ہزار سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور 14ہزار 3سو 72کین بیئر برآمد

منگل 7 فروری 2017 22:57

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان کوسٹ گارڈ کی بلوچستان کے ساحلی علاقے میں کارروائی کے دوران 9ہزار سے زائد غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور 14ہزار 3سو 72کین بیئر برآمدکرلی گئی ہیں جن کی عالمی منڈی میں مالیت اڑھائی کروڑروپے سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر عتیق الرحمن نے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نقد انعامات کااعلان کیاہے ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور دیگر میں کوسٹ گارڈ کی جانب سے اس وقت شراب اور بیئر کے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ اسے ٹرکوں میں پہاڑی علاقے کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے ٹرکوں کا پیچھا کیا تو نہ صرف اس میں سوار افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی بلکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں وہ گاڑیاں چھوڑ کر پہاڑی علاقے میں فرارہوگئے بعدازاں ٹرکوں سے کوسٹ گارڈ عملے نے 9ہزار 96بوتل غیر ملکی شراب اور 14372غیرملکی کین بیئر برآمدکرلی جن کی مالیت عالمی منڈی میں اڑھائی کروڑروپے سے زائد بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریںاثناء ڈرائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ بریگیڈ یئر عتیق الرحمن نے چھاپہ مار کارروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کیلئے نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا انہوں نے اس بات کااعادہ کیاکہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیںگی تاکہ ملک سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :