کراچی جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد منسوخ

ائیرپورٹ پر مسافروںکا ائیرلائن انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی

منگل 7 فروری 2017 22:53

کراچی جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد منسوخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) شاہین ائیرلائن کی کراچی جانے والی پرواز 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد منسوخ، ائیرپورٹ پر مسافروںکا ائیرلائن انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لاہور سے کراچی جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 10 گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ ہو گئی جس کے باعث مسافروں کو پوری رات ویٹنگ لانج میں گزارنا پڑی مسافروں کے مطابق ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی دوبارہ کراچی روانگی کے لئے کوئی حتمی شیڈول بھی نہیں دیا گیامسافروں نے پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر ائیرلائن انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مسافروں کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ نے انکے ساتھ تلخ کلامی اور بد سلوکی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :