ریڈیو پاکستان پی ایس ایل کے تمام میچز پر رواں تبصرہ نشر کریگا

منگل 7 فروری 2017 22:53

ریڈیو پاکستان پی ایس ایل کے تمام میچز پر رواں تبصرہ نشر کریگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) ریڈیو پاکستان کل (جمعرات ) سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے میچز پر رواں تبصرہ نشر کرے گا۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ میں اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندر ، پشاور زلمی اور کوئٹہ کلیڈیئٹرز کی ٹیمیںبی ایس ایل ٹرافی جیتنے کیلئے معرکہ آراہوں گی۔ ریڈیو پاکستان کے اسلام آباد ، کراچی، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، ملتان ، بہاولپور ڈی آئی خان، سکردو اور گلگت کے اسٹیشنز میڈیم ویونیٹ ورک پر یہ تبصرہ نشر کریں گے۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :