پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ،2ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

منگل 7 فروری 2017 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ایف سی کی گاڑی کے قریب روڈ کے کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے روغانی میں تبلیغی مرکز کے قریب اس وقت ایف سی کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم کا زور دار دھماکہ ہوا جس وقت گاڑی میں سوار اہلکار وہاں سے گزررہے تھے دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔