حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے مابین معاہدوں پر دستخط

اے ڈی بی معاہدے کے تحت پاکستان کو 32کروڑ50لاکھ ڈالر فراہم کرے گا معاہدے کے تحت فنڈز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت پر خرچ ہوں گے فنڈز پنجاب کے سولر منصوبوں اور خیبر پختونخوا میں ہائیڈل منصوبوں پر بھی استعمال ہوں گے، معاہدے کے تحت پنجاب میں 17ہزار 400 سکول قائم کئے جائیں گے، عالمی مالیاتی اداروں کے ذریعے پاکستان کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی میڈیاسے گفتگو فنڈ تعلیم‘ صحت اور توانائی کے منصوبوں پر خرچ کرنا خوش آئند ہے، حکومت پاکستان فنڈز کو ملک کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کررہی ہے، پاکستان کے ساتھ مستقبل میں شراکت داری جاری رکھیں گے،نمائندہ اے ڈی بی

منگل 7 فروری 2017 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے مابین معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے۔ اے ڈی بی معاہدے کے تحت پاکستان کو 32کروڑ50لاکھ ڈالر فراہم کرے گا‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی تقریب میں موجود تھے۔ منگل کو حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے مابین معاہدوں پر دستخط کئے معاہدے پر اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کے کنٹرول ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔

اے ڈی بی معاہدے کے تحت پاکستان کو 32کروڑ 50لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ اے ڈی بی کی مالی معاونت سے توانائی کے تحفظ کے لئے قومی اہداف کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت فنڈز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت پر خرچ ہوں گے فنڈز پنجاب کے سولر منصوبوں اور خیبر پختونخوا میں ہائیڈل منصوبوں پر بھی استعمال ہوں گے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت پنجاب میں 17ہزار 400 سکول قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے ذریعے پاکستان کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی بی کے نمائندے نے کہا کہ فنڈ تعلیم‘ صحت اور توانائی کے منصوبوں پر خرچ کرنا خوش آئند ہے۔ حکومت پاکستان فنڈز کو ملک کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کررہی ہے۔ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔ (ن غ)