عام انتخابات کا انتخابی لائحہ عمل کا اعلان رواں برس کے نومبر میں ہوجائے گا

حکومت کو 6ماہ قبل انتخابی سکیم جاری کرنے کا قانونی پابند بنایا جارہا ہے

منگل 7 فروری 2017 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) پارلیمنٹ سے مجوزہ انتخابی قانون کی منظوری کے نتیجے میں حکومت آئندہ کے عام انتخابات 2018کے انتخابی لائحہ عمل کا اعلان رواں برس نومبر2017 میں کرنے کی پابند ہوگی۔ نئے طریقہ کار کے تحت عام انتخابات کے چھ ماہ قبل پولنگ سکیم اور انتخابی لائحہ عمل جاری کرنے کے لئے قانونی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نئے طریقہ کار کے تحت عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ممکنہ اعتراضات کا پیشگی جائزہ لیا جاسکے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ عام انتخابات مئی 2013ء میں ہوئے تھے۔ جس کے پیش نظر نئے انتخابی قانون کی منظوری پر حکومت عام انتخابات 2018ء کی پولنگ سکیم و انتخابی لائحہ عمل کو 6ماہ قبل یعنی نومبر 2017 میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔ قوی امکان ہے کہ یہ قانون پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے منظور کرلیا جائے گا اور رواں برس ہی عام انتخابات کا لائحہ عمل جاری کردیا جائے گا۔ (ن غ/ ا ع)