سیالکوٹ ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،ناقص صفائی پر بیکری اور کارخانہ سیل

منگل 7 فروری 2017 22:48

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء)فوڈ اتھارٹی کا غیر قانونی طور پر قائم بیکری پر چھاپہ، ناقص میٹریل سے گندگی میں تیار کی جانے والی اشیاء برآمد ،فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرڈاکٹر احمد ناصر نے تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور چوک میں شمع بیکرز پر چھاپہ مار کر وہاں سے ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ناقص میٹریل سے کریم رول، بسکٹ ،کیک، رس اور دیگر اشیاء برآمد ہونے پر فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ برآمد ہونے والی ناقص اشیاء کے سیمپل لبیارٹری کو بھجوادئیے ہیں۔ ڈاکٹر ناصر کے مطابق مذکورہ فیکٹری مالکان نے انتہائی بوسیدہ عمارت میں اپنا غیر قانونی بیکرز کا پلانٹ نصب کررکھا تھا جہاں پر انتہائی گندگی میں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرکے ضلع بھر میں سپلائی کی جارہی تھی۔ جس سے کھانے والوں میں بیماریوں پھیل رہی تھی جس کی بناء پر چھاپہ مار کر فیکٹری کو سیل کردیا تھا۔ اور ناقص رس ،بند ،کریم رول اور کیک کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوادئیے ہیں۔