دھوکہ دہی کا الزام، مشہور ویب سائٹ کےمو کو مسابقتی کمیشن کا شوکاز نوٹس

muhammad ali محمد علی منگل 7 فروری 2017 21:02

دھوکہ دہی کا الزام، مشہور ویب سائٹ کےمو کو مسابقتی کمیشن کا شوکاز نوٹس

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء) دھوکہ دہی کا الزام لگنے کے بعد مشہور ویب سائٹ کے مو کو مسابقتی کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مسابقتی کمیشن میں ایک شہری کی جانب سے مشہور ویب سائٹ کے مو کیخلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شکایت میں ویب سائٹ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ شہری کا موقف ہے کہ کے موویب سائٹ فروخت کنندگان کو دھوکا دہی کے مواقع دیتی ہے۔ شکایت پر مسابقتی کمیشن نے تحقیقات کی جس کے بعد الزامات درست پائے گئے۔ کمیشن کی جانب سے ویب سائٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس دھوکا دہی پر مبنی مارکیٹنگ کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔