وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اورجاز کے اشتراک سے پہلے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح ہوگیا

نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا قیام حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے کا اہم سنگ میل ہے،انوشہ رحمان

منگل 7 فروری 2017 22:34

وزات انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اورجاز کے اشتراک سے پہلے نیشنل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اور جاز کے اشتراک سے قائم کیے گئے پہلے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح ہو گیا ہے۔ سینٹر کا افتتاح وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، محترمہ انوشہ رحمٰن نے کیا۔ یہ سینٹر پاکستان کی نمبر 1 ڈیجیٹل کمپنی جاز نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے ساتھ پبلک طپرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈاور ٹیم اپ کی ذریعہ قائم کیا ہے۔

نیشنل انکیوبیشن سینٹراسٹارٹ اپس کو مفت ورک اسپیس، انکیوبیشن، ایکسلریشن ط Jazz xlr8پروگرامطسیڈ فنڈز اور پانچ کروڑ سے زائد موبائل کسٹمرز تک رسائی فراہم کرے گا۔انکیوبیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، انوشہ رحمٰن نے کہا،’’نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا قیام حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل ایجنڈے کا اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

میں اپنی ٹیم، آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ بورڈ، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر تمام پارٹنرز کی کوششوں کو سراہتی ہوں جنہوں نے اس کو ممکن بنایا۔ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر جوائن کرنے والے تمام اسٹارٹ اپس کے لیے بھی بہترین خواہشات کا اظہار کرتی ہوں کہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر یں کیوں کہ وہی ہمارا مستقبل ہیں اور انشاء اللہ یہ ان کے لیے بہترین سے بہترین ثابت ہوگا۔

ہم پہلے ہی چار مزید انکیوبیشن سینٹروں کے قیام کا اعلا ن کر چکے ہیں جو صوبائی دارالحکومتوں میں قائم کیے جائیں گے اور ان ہی کے ساتھ انوویشن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے جو کہ انٹرنیٹ آف تھنگس (IoT)، روبوٹکس (Robotics)اور فنٹیک (Fintech) کے لیے مخصوص ہوگا۔‘‘ومپل کام کے مشترکہ بانی اور چیئرمین ایمریٹس اوگی کے فابیلا نے کہا،’’ومپل کام اور جاز پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے خصوصی طور پر سرگرم عمل ہیں اوریہ سینٹر پاکستانی نوجونوں کو اپنی کاروباری امنگوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

پاکستانی عالمی معیشت پراپنا نقش قائم کرنے کے لیے تیار ہیں اور جاز اسے حقیقت بنائے گا۔‘‘نیشنل انکیوبیشن سینٹر پہلے سال میں 40 اسٹارٹ اپس کو عالمی معیار کی اعلی ٰترین سہولت فراہم کرے گا۔یہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں میں مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ، شورشرابہ سے پاک ماحول، گیمنگ زون، اسٹارٹ اپس کے لیے نصاب تعلیم، بہترین کاروباری رہنما بطور اساتذہ اور عالمی معیار کے مطابق تیار کی گئی انوویشن لیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :