آئی جی سندھ کے دبنگ بیان پر سیاسی رہنمائوں کاملاجلا ردعمل

سندھ کی حکومتوں نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مناسب ایکشن نہیں لیا، سنیٹرنہال ہاشمی اگر آئی جی کو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاستدانوں کا پتہ ہے تو کارروائی کیوں نہیں کی عمران اسماعیل

منگل 7 فروری 2017 21:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) آئی جی سندھ کے دبنگ بیان پر سیاسی رہنمائوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیاہے۔ نواز لیگ نے اے ڈی خواجہ کے بیان کی حمایت کر دی ہے۔سینٹر نہال ہاشمی نے کہاہے کہ سندھ کی حکومتوں نے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مناسب ایکشن نہیں لیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے سندھ پولیس کو پروٹو کول پولیس قرار دیدیا اور سوال اٹھایا کہ اگر آئی جی کو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاستدانوں کا پتہ ہے تو کارروائی کیوں نہیں کی ۔پاک سرزمین کے رہنما رضا ہارون نے کہاکہ اے ڈی خواجہ نے آدھی بات کرکے بات ادھوری چھوڑ دی۔ سابق آئی جی سندھ افضل شگری نے کہا کہ کراچی پولیس کو کمزور کرنے کی وجہ سیاسی بھرتیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :