ملتان، ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی

منگل 7 فروری 2017 21:03

ملتان،  ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) ملتان میں شوشل میڈیا سٹار اور ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت جاری ہے ۔ ملزمان کے وکیل کی طرف سے چالان کی کاپی بر وقت فراہم نہ کرنے کی درخواست پر فاضل جج نے آئیندہ سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی ہے عدالتی ذرائع کے مطابق شوشل میڈیا سٹار اور ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزمان کے وکیل کی طرف سے مقدمہ کے چالان کی کاپی بر وقت فراہم نہ کیے جانے کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کاپی کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے کیس کی مکمل تیاری نہ کی جاسکی ہے جس کی بناء پر ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی نے 11 فروری تک سماعت ملتوی کر دی ہے جبکہ قندیل بلوچ کے بھائی ملزم اسلم شاہین کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد اس کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ ضمانت پر رہا دوسرے ملزم ظفر کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلم شاہین حساس ادارے کا ملازم ہے جس کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں کے افسران کو بھی لیٹر جاری کیا گیا ہے۔