عالمی بینک پاک بھارت، آبی مسائل حل کرانے کے لیے کوشاں

منگل 7 فروری 2017 20:57

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2017ء) عالمی بینک پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسائل حل کرانے کے لیے دونوں ممالک کی ملاقات کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عالمی بینک پاکستانی اور بھارتی حکام کے درمیان ملاقات کرانا چاہتا ہے تاکہ کشن گنگا اور رتلی ہائیڈروپاور کے متنازع منصوبوں پر دونوں ممالک کی مفاہمت ہوسکے اور دونوں ممالک کسی ایک حل یعنی غیرجانبدار ماہر کے تقرر یا عدالتی فیصلے پر متفق ہوجائیں۔کامیابی کی صورت میں دونوں ممالک کے سیکریٹریز واٹر کے درمیان ملاقات متوقع ہے جبکہ ناکامی کی صورت میں دونوں ممالک کو درمیانی راستے پر اتفاق کرنا ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :